Urdu Portals Pakistan Breaking News & Urdu Latest News
Just another WordPress site

ایل او سی پر بھارتی اشتعال انگیزی، فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دوجوان شہید

راولپنڈی(اردو پورٹلز تازہ ترین اخبار۔ 10 دسمبر 2020) بھارت کی لائن آف کنڑول پر اشتعال انگیزی اور فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے کھوئی رٹہ سیکٹر میں سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اشتعال انگیزی کی جس کا پاک فوج کے توپ خانے نے بھرپور جواب دیا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جانب سے بھارتی اشتعال انگیزی کے بھرپور کے نتیجے میں بھارتی افواج کے بھاری جانی اور مالی نقصان کی اطلاعات ہیں۔
یہ خبر بھی پڑھیے: بھارتی جارحیت کا خطرہ؛ پاک فوج کو ہائی الرٹ کر دیا گیا
ایل او سی پر دوطرفہ فائرنگ کے دوران پاک فوج کے دوجوان لانس نائیک طارق اور سپاہی ظروف نے جام شہادت نوش کیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.