Urdu Portals Pakistan Breaking News & Urdu Latest News
Just another WordPress site

2021ء میں پاکستان معاشی بحالی کی راہ پر گامزن ہوگا، آئی ایم ایف

اسلام آباد:(اردو پورٹلز تازہ ترین اخبار۔ 05 جنوری 2021) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)نے کوویڈ19 سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ 2021ء میں پاکستان کی معیشت کی مرحلہ وار بحالی متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کی جانب سے ’’پالیسی ٹریکر‘‘ کے عنوان سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جون 2020 میں پاکستان میں وائرس کے پھیلاؤ کی یومیہ شرح 6 ہزار کیسز کی بلند ترین سطح پر تھی تاہم وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے تمام ضروری اقدامات کیے جس کے نتیجہ میں جولائی سے نئے کیسوں کی تعداد میں کمی آنا شروع ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق اگست و ستمبرمیں یومیہ کیسوں کی تعداد ایک ہزار سے کم ہوگئی اورنومبر کے وسط سے کورونا کے مثبت کیسوں کی تعداد میں دوبارہ اضافے کا رجحا ن شروع ہوا جو اب تک جاری ہے۔
عالمی ادارے کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 2020 کے لیے پاکستان کی اقتصادی نمو کا اندازہ منفی 0.4 فی صد لگایا گیا تھا تاہم مالی سال 2021 میں پاکستان کی معیشت کے مرحلہ وار بحالی کی راہ پر گامزن ہونے کی توقع ہے۔
رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی دوسری لہر کی روک تھام کیلئے بھی پاکستان کی حکومت نے بہتر اقدامات کئے ہیں جن میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ، عوامی اجتماعات پر پابندی اور تعلیمی اداروں کی بندش شامل ہے۔ پاکستان کی حکومت نے معاشرے کے غریب اور کم زور طبقات کو وبا کے اثرات سے بچانے اور معیشت کا پہیہ چلانے کیلئے 24 مارچ کو 1240 ارب روپے کا امدادی پیکیج جاری کیا جس پر مکمل عمل درآمد کیا جارہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.