Urdu Portals Pakistan Breaking News & Urdu Latest News
Just another WordPress site

واٹس ایپ نے خود کو اپنے ہی اسٹیٹس کا حصہ بنا دیا

سلیکان ویلی:(اردو پورٹلز تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2021) واٹس ایپ نے آج رات کسی پیشگی اطلاع کے بغیر خود کو اپنے ہی اسٹیٹس کا حصہ بنا دیا ہے، یعنی اب واٹس ایپ صارفین کے ساتھ ساتھ یہ کمپنی خود بھی اپنا اسٹیٹس لگاتی رہے گی جسے تمام واٹس ایپ صارفین دیکھ سکیں گے۔
واضح رہے کہ دنیا بھر میں دو ارب سے زائد موبائل فونز پر استعمال ہونے والی یہ میسیجنگ ایپ گزشتہ ایک ماہ سے اپنی پرائیویسی پالیسی میں تبدیلی کے باعث شدید تنقید کی زد پر ہے۔
واٹس ایپ کے اپنے سب سے پہلے ’اسٹیٹس‘ میں چار اسکرینز کے ذریعے صارفین کو یقین دلایا گیا ہے کہ ان کا تخلیہ (پرائیویسی) واٹس ایپ کےلیے بہت اہم ہے اور یہ کہ صارفین کے ذاتی پیغامات پڑھے نہیں جاسکتے کیونکہ انہیں ’اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن‘ کا تحفظ حاصل ہے۔
بظاہر یہی لگتا ہے کہ اس تبدیلی کا مقصد، واٹس ایپ صارفین کا وہ اعتماد بحال کرنا ہے جو اس ادارے کی پرائیویسی پالیسی میں حالیہ اعلانیہ تبدیلیوں کے بعد بہت کم ہوگیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.