Urdu Portals Pakistan Breaking News & Urdu Latest News
Just another WordPress site

کراچی ٹیسٹ؛ دن کے اختتام پر پاکستان کو جنوبی افریقا پر 88 رنز کی برتری, فواد عالم کی ہوم گراؤنڈ میں تاریخی سینچری

کراچی:(اردو پورٹلز تازہ ترین اخبار۔ 27 جنوری 2021) جنوبی افریقا کے خلاف کراچی ٹیسٹ میں دوسرے دن کے اختتام پر پاکستان کو 88 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن قومی ٹیم نے فواد عالم کی سنچری کی بدولت جنوبی افریقا کے خلاف 88 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے جب کہ دن کے اختتام تک قومی ٹیم نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 308 رنز بنالیے ہیں۔
پاکستان نے 33 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر آج اپنی پہلی اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو اظہر علی اور فواد عالم نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم کو مشکل صورت حال سے نکالا اور 94 رنز کی شراکت قائم کی تاہم اظہر علی 51 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
اظہر علی کے بعد فواد عالم کا ساتھ نبھانے محمد رضوان میدان میں اترے تاہم وہ بھی 33 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے جب کہ فہیم اشرف نے ساتویں وکٹ پر 102 رنز کی شراکت قائم کی، اس دوران فواد عالم نےطویل عرصے بعد ٹیسٹ ٹیم میں شامل ہونے والے مڈل آرڈر بلے باز فواد عالم کا خواب پورا ہوا، دائیں ہاتھ سے بلے بازی کرنے والے فواد عالم نے ہوم گراؤنڈ میں سینچری جڑ دی ہے۔

فواد عالم کی اس تاریخ ساز اننگز میں نو چوکے اور دو چھکے شامل ہیں۔
اس کے علاوہ فواد عالم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کیا ہے، انہوں نے آٹھ ٹیسٹ میچز میں 500 رنز مکمل کئے، ٹیسٹ میچز میں ان کے رنز بنانے کی اوسط 41.6 رہی ہے۔

اس کے علاوہ فواد عالم 360 سے زائد منٹ کریز پر موجود رہے جو رواں صدی میں ایشیا سے باہر کسی بھی پاکستانی بیٹسمین کی جانب سے سب سے زیادہ وقت ہے، اس سے قبل اسد شفیق نے برسبین ٹیسٹ 2016 میں 336 منٹ کریزپر گزارے تھے۔
یاد رہے کہ مڈل آرڈر بیٹسمین نے 11 برس کے طویل وقفے کے بعد کیریئر کی دوسری سنچری اسکور کی تھی، اس سے قبل انہوں نے 2009 میں اپنے ٹیسٹ ڈیبیوپر تھری فیگر اننگز کھیلی تھی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فواد عالم نے گذشتہ ماہ نیوزی لینڈ کے خلاف بھی سینچری اسکور کی تھی، فواد عالم کی اس سینچری نے کئی ریکارڈ پاش پاش کئے تھے۔

اس سینچری کی بدولت فواد عالم کیویز کے خلاف چوتھی اننگز میں سنچری جڑنے والے وہ پہلے پاکستانی بیٹسمین بنے اس کے علاوہ غیر ایشیائی کنڈیشنز کی چوتھی اننگز میں کریز پر سب سے زیادہ رکنے والے پاکستانی بیٹسمین کے طور پر بھی اپنا نام درج کرایا تھا۔

جب کہ فہیم اشرف نے نصف سنچری بنائی جس کے بعد 278 رنز پر فواد عالم 109 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے اور کچھ ہی دیر بعد فہیم اشرف بھی 64 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

حسن علی 11 اور نعمان علی 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.