Urdu Portals Pakistan Breaking News & Urdu Latest News
Just another WordPress site

کراچی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں جنوبی افریقا کی بیٹنگ، پاکستان کو 158 رنز کی برتری جنوبی افریقہ کی دوسری اننگز میں محتاط بلے بازی

کراچی:(اردو پورٹلز تازہ ترین اخبار۔ 28 جنوری 2021) کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں جنوبی افریقا کے 220 رنز کے جواب میں پاکستان 378 رنز پر آؤٹ ہوگیا اور یوں میزبان ٹیم کو 158 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
ایک سو اٹھاون رنز کے خسارے میں جانے والی مہمان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز کا آغاز محتاط طریقے سے کرتے ہوئے بڑے ٹوٹل کی جانب پیش قدمی شروع کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کراچی ٹیسٹ میں اپنی پہلی اننگز میں 378 رنز بناکر آؤٹ ہوئی تھی، اور پاکستان کو 158 رنز کی برتری حاصل ہوئی، جواب میں پروٹیز نے اپنی دوسری اننگز کا محتاط آغاز کیا ، پاکستان کو پہلی کامیابی 48 رنز کے مجموعی اسکور پر ملی جب ڈین ایلگر 29 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، یاسر شاہ نے انکی اننگز کا خاتمہ کیا۔
ایڈن مارکرم 50 رنز اور روسی وینڈرڈسیون34 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔جنوبی افریقا نے1 وکٹ کے نقصان 118 رنز بنا لیے جنوبی افریقا کو ٹرائل اتارنے میں 41 رنز باقی ہے.
جنوبی افریقا کا ٹوٹل اسکور 1-118
اس سے قبل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جنوبی افریقہ اور پاکستان کے درمیان تیسرے کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستانی ٹیل اینڈرز نے برق رفتاری سے رنز بنانے کی کوشش کی، اسی کوشش میں فاسٹ بولر حسن علی 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، مگر اس وقت تک قومی ٹیم کا مجموعی اسکور 323 تک جاپہنچا تھا۔
یاسر شاہ اور ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر نعمان نے آخری وکٹ کی شراکت میں 55 رنز بنائے اور پاکستان کی برتری کو مزید مستحکم کیا، تاہم نعمان علی 24 رنز بناکر ہمت ہار گئے۔
یاسر شاہ 38 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، پاکستان کی جانب سے فواد عالم 109، فہیم اشرف 64، اظہر علی 51 رنز بناکر نمایاں رہے،جنوبی افریقہ کی جانب سے کاگیسو ربادا اور کیشو مہارا نے 3، تین وکٹیں حاصل کیں، نگیدی اور نورٹ جی کے حصے میں دو دو وکٹ آئیں۔
اس سے قبل جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 220 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.