Urdu Portals Pakistan Breaking News & Urdu Latest News
Just another WordPress site

پی ایس ایل6: دفاعی چیمپئن کراچی کنگز افتتاحی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مد مقابل

کراچی:(اردو پورٹلز تازہ ترین اخبار۔ 20 فروری 2021)پاکستان سپر لیگ سیزن سکس کی رنگ رنگ افتتاحی تقریب آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگی، دفاعی چیمپئن کراچی کنگز اپنا پہلا میچ آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف کھیلے گی۔
شائقین کرکٹ ہوجائیں تیار، انتظار کی گھڑیاں ختم، آگیاوہ دن جس کا تھا کرکٹ دیوانوں کو بے چینی سے انتظار، اسٹیڈیم میں جاکر سیٹیاں اور تالیاں بجانے کا وقت آچکا ہے۔
دفاعی چیمپئن کراچی حریف ٹیموں کو ٹکر دینے کیلئے تیار ہے، کنگز اپنی مہم کا آغاز آج کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف کرے گی، کراچی کے نیشینل اسٹیڈیم میں کراچی کنگز کے جارح مزاج اوپنر شرجیل خان چھکےگھمائیں گےاور کنگز کی جان بابراعظم ڈرائیوز لگائیں گے۔
پی ایس ایل فائیو کی چیمپئن کنگز کے مڈل آرڈر میں کولن انگرم، کلارک اور دانش عزیز جسے بلے باز شامل ہیں جبکہ کراچی کی بولنگ بھی مضبوط محمد عامر پھر وکٹیں اڑائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ایک ٹرافی 6 دعویدار: کس کا چلے گا وار، ختم ہوا انتظار
پاکستان سپر لیگ میں چھ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی، جن میں اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، لاہور قلندرز، ملتان سلطانز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز شامل ہیں۔
لیگ میں شامل ان چھ ٹیموں کے درمیان فائنل سمیت 34 میچز کھیلے جا ئیں گے، لیگ کے پہلے 20 میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے جبکہ ناک آؤٹ اور فائنل سمیت بقیہ 14میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.