Urdu Portals Pakistan Breaking News & Urdu Latest News
Just another WordPress site

پنجاب کے ضلع اٹک میں سر کاری بھرتیوں کے خلاف احتجاج

(لاہوراردو پورٹلز تازہ ترین اخبار۔ 31 دسمبر 2020)پنجاب میں کرپشن کی انتہا۔
کرپشن کے لحاظ سے پنجاب پہلے نمبر پر۔
چند ماہ قبل ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ضلع اٹک نے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ میں بھرتی کا پراسس شروع کیا اور NTSامتحان لیا۔امتحان ٹاپ کرنے والے بچے ضلع اٹک۔ ضلع قصور۔ضلع بھکر ۔ضلع بہاولنگر۔فیصل آباد۔ لیہ ۔ روالپنڈی سے تعلق رکھتے تھے۔جنوں نے امتحان کو ٹاپ کیا اور میرٹ پر آگٸے۔ان اضلع کے بچوں کا انٹرویو ہوا لہذا ان بچوں نے انٹرویو بھی ٹاپ کیا۔میرٹ لسٹ کی کاپی ساتھ لف ہے۔جب سیکرٹری ہیلتھ پراٸمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ لاہور کو پتہ چلا کہ بھرتی میرٹ پر کی جارہی ہے تو سیکرٹری ہیلتھ نے اختیارات کا ناجائز استمال کرتے ہوۓ بھرتی روک دی۔ کیونکہ سیکرٹری ہیلتھ چاہتا تھا کہ یہ جو CEOہیلتھ بھرتیاں کر رہا ہے ان آسامیوں میں سیکرٹری ہیلتھ اور ہیلتھ منسٹری کے تعلق والے بچوں اور سیاسی لوگوں کے بچوں کو بھرتی کیا جاۓ۔
سی او ہیلتھ ضلع اٹک نے سیکرٹری ہیلتھ پراٸمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ لاہور کو ایک لیٹر جاری کیا کہ میں بھرتی کا تمام پراسس مکمل کر چکا ہوں لہذا مجھے بچوں کے Appointment لیٹر جاری کرنے کی اجازت دی جاۓ۔جوکہ سیکرٹری نے ابھی تک نہ دی ہے۔جبکہ سیکرٹری نے اپنی طرف سے ایک اشتہاری جاری کرکے کچھ بندے بھرتی کر لیے اور میرٹ پر آنے والے بچے دربدر انصاف کے لیے دھکے کھا رہے ہیں اور وزیراعلی پنجاب اور وزیراعظم سے انصاف کی اپیل کرتے ہیں کہ ان کے Appointment جلد از جلد جاری کیے جاٸیں۔
نمائندہ اردو پورٹلز:محمد جنید ضلع اٹک

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.